Growth and progress illustration
Back to Blog
Insights 2026

بڑھوتری

Lawyer Diary

Adv Misbah Akram Rana کی مختصر مگر گہری تحریر: درد، گھٹن اور امتحان کے دن دراصل بڑھوتری کے مراحل کیسے ہوتے ہیں۔

تحریر: Adv Misbah Akram Rana

زندگی میں کچھ دن بھاری بھی آتے ہیں، سانس لو تو دم گھٹتا ہے، مرنے کو جی چاہتا ہے مگر موت آتی نہیں۔ اس دوران فرار صرف موت کی صورت ہی ممکن معلوم ہوتاہے۔ یوں لگتا ہے جیسے حالات کی مٹی سانس روکتی چلی جا رہی ہے، دم گھوٹے چلی جا رہی ہے لیکن دل ہے کہ دھڑکے جا رہا ہے، تکلیف ہے کہ بڑھتی ہی جا رہی ہےاور جان ہے کہ نکلتی نہیں روح ہے کہ جسم کے پنجرے میں پھڑپھڑائے جا رہی ہے۔

سنو میاں جب تمہارا دم بہت گھٹنے لگے تو پریشان مت ہونا، بیج بھی مٹی تلے یہی محسوس کرتا ہے اور پھر پھٹ کر باہر نکلتا ہے۔ مٹی سے سر نکالتا ہے اور پھر بڑھتا ہی چلا جاتا ہے۔ یہی بڑھوتری کا عمل ہے جو قدرت نے ہمیں سکھایا ہے اس لیے شکر ادا کرتے رہنا۔ مٹی میں دب جاو، سانس گھٹنے دو، پھٹنے دو خود کو، اگنے دو،ننھے پودے سے سایہ دار پیڑ تک کی بڑھوتری یونہی ممکن نہیں ہوا کرتی۔

Run your firm with clarity

Lawyer Diary brings matters, clients, billing, and hearings into one workspace built for Pakistani firms.

Start free trial

End of article